تربت میں مسلح افراد کا حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

Share

تربت میں مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ تربت کے علاقے ناصر آباد میں ہوا جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار کے علاوہ 4 مزدور بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق مزدوروں کا تعلق مظفر گڑھ تھا اور زخمی شخص کا تعلق ڈی جی خان سے ہے، جبکہ پولیس اہلکار کا تعلق تربت سے ہی ہے۔

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …