
کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم عدنان چیوڑا کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان چیوڑا متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور یہ گرفتاری سے بچنے کیلئے حلیہ تبدیل کرتا رہتا تھا، جس کی وجہ سے اس کی شناخت نہیں ہوتی تھی۔سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم پر کراچی کے مختلف تھانوں میں 18 مقدماتدرج ہیں، گرفتار ملزم قتل، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور دیگر مقدمات کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں