
سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف مبینہ طور پر جانبداری اور ان کے معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ریفرنس دائر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر، جسٹس محسن اختر کیانی کی ملک و بیرون ممالک بہت سی ان ڈکلیئرڈ جائیدادیں ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کو مس کنڈکٹ پر عہدے سے ہٹایا جائے،ایڈوکیٹ راجہ مقصود حسین کی استدعا، شکایت میں محسن اختر کیانی پر مبینہ 15 بے نامی جائدادیں بنانے کا الزام عائد،شکایت میں بےنامی جائیدادوں کی تفصیلات بھی لف ہیں