
لاپتہ افراد کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا اختر مینگل کی قیادت میں اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر دھرنا جاری ہے۔شاہراہ دستور پر دھرنے میں بی این پی مینگل کے کارکن اور سول سوسائٹی رہنما شریک ہیں۔بی این پی مینگل کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن نگران حکومت کی جانبداری کا نوٹس لے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائےمظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کا خاتمہ کیا جائے۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ مسنگ پرسنز اب صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں رہا، پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور وزیرداخلہ سب بلوچستان سے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے، یہ بلوچستان کی بدقسمتی اور ان لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں روزگار مل گیا ہے۔دوسری جانب نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھرنا دینا سردار اختر مینگل کا سیاسی حق ہے مگر انہیں اس کی اجازت لینی چاہیے تھی۔ان کا کہناتھا کہ اختر مینگل سینیئر سیاستدان ہیں انہیں ریڈزون کا خیال رکھنا چاہیے۔