ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

Share

آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگلادیش سے ہونے والےکل کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی بنگلا دیش کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، شاداب خان کی شرکت پر فیصلہ صبح مزید معائنے کے بعد ہوگا۔شاداب نے آج نیٹ پر بولنگ بھی نہیں کی تھی، شاداب خان 100 فیصد بہتر محسوس نہیں کر رہے۔ کل ہونے والے میچ میں پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو بنگلا دیش کے خلاف کھلائے جانےکا امکان ہے۔اوپننگ بلے باز امام الحق کی جگہ فخر زمان کو میدان میں اتارا جائےگا جب کہ محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں

Check Also

طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت

Share صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے 9/11 سے …