
انسدادد ہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔کارسرکارمیں مداخلت کے کیس میں پولیس سابق رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کوگرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفتیشی افسر نے ارسلان تاج کو اشتہاری قراردینے سے متعلق رپورٹ پیش کردی، ان کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارسرکارمیں مداخلت،عوام کو ملکی اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔