مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق

Share

پاکستان کے بڑے علام دین مولانا طارق جمیل کے صاحب زادے عاصم جمی

ل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں

افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ان کے آبائی قصبے تلمبہ میں پیش آیا، عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ آرپی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم کے سینے پر گولی لگی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایک پر جاری بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بناانہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پہنچ گئیں۔   ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ واقعے کی بار بینی سے تفتیش کی جارہی ہے، حقائق سامنے آںے کے بعد حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar