
امریکی خاتون نے ڈیٹنگ ایپس پر ناکامی کے بعد شوہر کی تلاش میں مدد کرنے والے کو پانچ ہزار ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق لاس اینجلس کی رہائشی 35 سالہ ایو ٹلی کُولسن نے ٹک ٹاک پر اپنے لیے جیون ساتھی تلاش کرنے کیلئے مدد مانگ لی۔ایو ٹلی کُولسن نے کہا ہے کہ شوہرکی تلاش والی بات اپنی سہیلیوں اور باس سے کی تھی لیکن اب یہ سب کے سامنے رکھ رہی ہوں، میری خواہش کے مطابق مجھے شوہر ڈھونڈ کر دیں میں اسے شادی کرلو ں اور رشتہ ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دونگی ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی انہیں ایسے شخص سے ملوائے گا جو ان کے دل میں اتر جائے تو وہ ایسا کرنے والے کو 5 ہزار ڈالرزانعام دیں گی۔