اسلام آباد: مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں خاتون سے مبینہ زیادتی

Share

مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری اسلام آباد پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سےمبینہ زیادتی کا واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کرراولپنڈی بلایاایف آئی آر میں میں کہا گیا ہے کہ نعمان انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے زیادتی کانشانہ بنایا اور واقعے کا بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف مقامی پولیس کوتفتیش میں مکمل معاونت فراہم کرتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar