محرم کی سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے روٹس پر کھڑی گاڑیاں اٹھانے کا حکم

Share

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں محرم الحرام کے دوران جلوس کے روٹس پر کھڑی گاڑیوں کو اٹھانے کا حکم دے دیا۔کراچی میں محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات اور جلوس کی گزرگاہوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اجلاس ڈی آئی جی ٹریفک کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ہوا، اجلاس میں محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس کے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر لفٹ کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar