
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایک پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے متنٰی پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے دو اطراف سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔دہشتگردوں کے حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی تھی۔ پولیس جوانوں نے 20 منٹ تک دہشتگردوں کو روکے رکھا اور حملہ پسپا کر دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔