شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی موبائل پر بم حملہ ، 3 اہلکار زخمی

Share

شہر قائد کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی موبائل پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی موبائل کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ حملہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ حملے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …