القادر ٹرسٹ کرپشن کیس : چیئرمین تحریک انصاف کل نیب میں طلب

Share

چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈز کے سکینڈل میں کل 13 جولائی کو نیب راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے ، نوٹس کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوپہر 2 بجے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کو ملکی اور غیرملکی جائیداد کی تفصیل اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا مکمل ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …