توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ پھر چیلنج، درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Share

چئیرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ چیلنج کردیا، درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کل اعتراضات کے ساتھ مقرر کر دی۔رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی شکایت 120 دن میں دائر نہیں کی گئی۔اپنے موقف میں درخواست گزار نے کہا کہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق طریقہ کار بھی نہیں اپنایا گیا، توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کل اعتراضات کے ساتھ مقرر کر دی۔رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar