بڑی اتحادی جماعت کا حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مشورہ

Share

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔نوید قمر نے کہا کہ نگران سیٹ اَپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، موجودہ سیٹ اَپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انتخابی اصلاحات، آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملے اہم ہیں۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …