وینزویلا جرائم کی دنیا میں نمبر ون، افغانستان تیسرا ، قطر کا آخری نمبر

Share

جرائم کے لحاظ سے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں وینزویلا پہلے نمبر پر جبکہ قطر میں جرائم کی شرح دنیا بھر میں کم ترین سطح پر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی طرف سے یہ فہرست جاری کی گئی۔ یہ فہرست میں دنیا بھر کے ممالک کی جرائم کی شرح کے لحاظ سے مرتب کی گئی ہےفہرست کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینیزویلا سرفہرست جبکہ پاپوا نیو گنی خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ایشیائی ملک افغانستان دنیا بھر میں تیسرا خطرناک ترین ملک ہے۔ چوتھے نمبر پر ہیٹی، پانچویں پر جنوبی افریقہ اور چھٹے نمبر پر ہونڈورس کو رکھا گیا ہے۔ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کو بیسویں، ایران 56 ویں، قازقستان 72 ویں اور انڈونیشیا کو 75 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح پڑوسی ملک بھارت 81 جبکہ پاکستان 85 نمبر کے ساتھ دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔خلیجی ممالک کی بات کریں تو سعودی عرب 133 ویں، متحدہ عرب امارات 143 ویں اور قطر فہرست میں 144 ویں نمبر پر موجود ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar