قیدیوں پر تشدد کیس؛ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپریٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں پر تشدد کیس میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپریٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے قیدیوں پر تشدد کے واقعات ثابت ہونے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹندنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون بہت طاقتور ہے، سیکرٹری داخلہ کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔عدالت نے وفاقی وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ آج ہی نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کو عملہ فراہم کیا جائے تاکہ جیل میں شکایت سیل قائم کیا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar