مولانا فضل الرحمان نے دبئی مذاکرات پر وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کردیا

Share

پی ڈی ایم اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی میں ہونے والے مذاکرات پر تحفظات لیے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی اور موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں نوازشریف اور زرداری کے درمیان بات چیت و فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں ہونے والے فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف سے بھی رابطہ کر کے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar