پی ٹی وی کا کیمرہ مین گھر کے اندر قتل

Share

سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی کے کیمرہ مین کو نامعلوم افراد نے گھر کے اندر قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین واجد کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر بے دردی سے ‍‍ذبح کیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar