پی ٹی آئی رہنما لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانےکےجرم میں مجرم قرار

Share

لندن میں تحریک انصاف کے رہنماء پر پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا جرم ہوگیا، ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں ابتدا میں جرم سے انکار کرنے والے عامر وسیم نے شواہد دیکھنے کے بعد جرم تسلیم کرلیا، لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایتی شخص کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار دیدیا۔51 سالہ عامر وسیم چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے 18 مئی کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچایا تھا۔مشرقی لندن کے رہائشی عامر وسیم چوہدری پر پاکستان ہائی کمیشن پر ’کرمنل ڈیمج‘ کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔عامر وسیم چوہدری نے ہائی کمیشن میں داخل ہونے سے پہلے گالم گلوچ کی، بلڈنگ میں موجود سفارتی عملے کو بھی گالیاں دی تھیں۔ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں ابتدا میں جرم سے انکار کرنے والے عامر وسیم نے شواہد دیکھنے کے بعد جرم تسلیم کرلیا۔عدالت نے عامر وسیم چوہدری کو پاکستان ہائی کمیشن کو پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar