خاتون کلرک 80 لاکھ رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

Share

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ نے کراچی کے علاقے ملیر سے خاتون کلرک کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔حکام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کے مطابق گرفتار خاتون کلرک ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ملیر آفس میں ملازم ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق خاتون کلرک کو 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شبانہ نامی خاتون کلرک نے زمین ٹرانسفر کرنے کی مد میں ایک شخص سے رقم وصول کی، رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔حکام کے مطابق خاتون کلرک کو ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar