لاہور : 48 گھٹنوں میں زیادتی کے 7 واقعات رپورٹ

Share

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف تھانوں میں دو روز کے دوران خواتین سے زیادتی کے 7 مقدمات درج کر لیے گئے۔لاہور پولیس کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں میں خواتین سے زیادتی کے 7 مقدمات درج ہوئے، شاد باغ میں ملزم حنیف نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نواب ٹاؤن میں ملزم اظہر نے شادی کا جھانسہ دےکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایک درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن میں ہی ملزم اصغر نے 11 سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نشتر کالونی میں ملزم وکرم مسیح نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی، اس کے علاوہ ڈیفنس میں ملزم ابرار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ شیراکوٹ میں ملزم فیصل نےگھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar