بنی گالہ بحالی مرکز سے مغوی خاتون برآمد ، 2 لیڈی ڈاکٹرسمیت 7 افراد کےخلاف مقدمہ درج

Share

بنی گالہ کے بحالی مرکز میں خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے رکھنے کے معاملے پر 2 لیڈی ڈاکٹر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او ) ویمن نے چھاپہ مار کر متاثرہ خاتون کو بازیاب کروالیا، متاثرہ خاتون کی درخواست پر 2 لیڈی ڈاکٹر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق بحالی مرکز میں مجھے مختلف ادویات دی گئیں، ادویات سے میری قوت سماعت اور بینائی پر اثر پڑا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے بحالی مرکز والوں کو بتایا کہ اس کی بیوی کا دماغی مسئلہ ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیش کے بعد حقائق منظر عام پر لائیں گے۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …