
کراچی میں عید کی چھٹیوں کے دوران کسٹم مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس، ہیروئن، کوکین اور چرس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کسٹمز ذرائع کے مطابق واردات اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) ہیڈ آفس کراچی پورٹ کیماڑی کے مال خانے سے ہوئی۔کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے 2 اعلیٰ افسر سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اور یاور عباس لاپتا ہیں۔دونوں افسران سے کل سے رابطہ نہیں ہو رہا، کسٹمز ترجمان کے مطابق مال خانے سے منشیات چوری کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا