
آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے وفد کی پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم سے ہونے والی ملاقات کے اختتام پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔حماد اظہر کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، مہمان وفد زمان پارک سے روانہ ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد سے اسٹاف لیول معاہدے سےمتعلق بات چیت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی جسیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کر رہا ہے