سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی: وزیر اعظم کی عوام سے پرامن احتجاج کی اپیل

Share

وزیر اعظم شہباز شریف نے سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر آج بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاج کی اپیل کر دی۔سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے، سانحہ سویڈن پر پوری امت مسلمہ مضطرب ہے۔انہوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے لکھا کہ یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے

اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے، قرآن ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔واضح رہے کہ آج ملک بھر میں’ یوم تقدیس قرآن ‘ منایا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوری قوم سے بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar