سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب

Share

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا 2 نکاتی ہے، ایجنڈے کے مطابق سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی تحریک پیش کریں گے جس پر اراکین بحث میں حصہ لیں گے، تحریک پر بحث کے خاتمہ پر مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی

Check Also

پاکستانی بغیر ویزا کن ممالک کا سفر کرسکتے ہیں؟

Share پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد محدود تعداد میں ایسے ممالک کا سفر کر سکتے …