پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگرد گرفتار

Share

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 7 دہشتگردوں کو گرفتا کرلیا۔ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے جس کے نتیجے میں7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کو راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور اورگوجرنوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …