ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات میں بشریٰ بی بی کو اینٹی کرپشن نے کل طلب کر لیا

Share

اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی ٹھیکہ جات دیئے، اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، عدم پیروی اور غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اینٹی کرپشن کی طرف سے نوٹس بشریٰ بی بی کے گھر کے باہر چسپاں کر دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar