قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعے پرچیئرمین سینیٹ نے سویڈش سپیکر کو خط لکھ دیا

Share

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سویڈش پارلیمنٹ کے سپیکر کو خط لکھ دیا۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ جدید دور میں مقدس شخصیات، صحیفوں اور مذہبی جذبات کی بے حرمتی کیلئے کوئی گنجائش نہیں، اسلام ایک جامع ضابطہ اخلاق ہے اور رواداری، امن، خوشحالی، انسانیت اور محبت کی گہری اقدار کو سمیٹتا ہے، قرآن پاک ہماری مقدس کتاب، ایک لازوال رہنما اور تشدد کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتی ہے، قرآن پاک امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام ہمیں سختی سے دوسرے مذاہب، پیغمبروں یا مقدس کتابوں کی توہین سے روکتا ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نبی اکرمؐ اور قرآن پاک کی توہین مسلمانوں کو بے پناہ تکلیف پہنچاتی ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین سے پہنچنے والی تکلیف کو حقیقت سمجھ کر اس کا اعتراف کیا جائے، دنیا کو اسلام کے حقیقی مفہوم اور پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔صادق سنجرانی نے لکھا کہ ہم نبی اکرم ؐ اور قرآن پاک کیلئے گہری عقیدت اور محبت رکھتے ہیں، قرآن پاک کی حالیہ بے جرمتی اور ماضی کے دیگر واقعات علم کی کمی اور غلط فہمیوں کی جڑ ہیں، اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جانا ہم سب پر فرض ہے، ہم پر فرض ہے کہ دوسروں کو افہام و تفہیم، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تعلیم دیںانہوں نے مزید لکھا کہ سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت قابل تعریف ہے، اسلام بارے غلط فہمیوں کو دور کیا جائے، علاقائی اور عالمی استحکام کیلئے مختلف عقائد، مذاہب، برادریوں کے مابین رواداری، احترام اور ہمدردی ضروری ہے، اسلام بارے غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے سویڈن خود آسکتا ہوں، ہم باہمی تعاون سے پرامن اور روادار دنیا میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar