ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

Share

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارت نے آخری اوور میں پورا کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما میدان میں اترے، اننگز کے دوسرے اوور میں نسیم شاہ نے کے ایل راہول کا شکار کرلیا۔10 رنز کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف نے روہت کو بھی چلتا کیا۔روہت کمار کے بعد سوریا کمار یادیو کریز پر آئے، ان کے عزائم خطرناک لگ رہے تھے لیکن حارث رؤف نے انہیں بھی چلتا کیا۔ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا نے بھارتی ٹیم کو بھرپور سہارا دیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 113 رنز کی شراکت قائم کی۔آخری اوور میں میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا اور بھارت ہدف آخری گیند پر حاصل کیا10 رنز کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف نے روہت کو بھی چلتا کیا۔روہت کمار کے بعد سوریا کمار یادیو کریز پر آئے، ان کے عزائم خطرناک لگ رہے تھے لیکن حارث رؤف نے انہیں بھی چلتا کیا۔ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا نے بھارتی ٹیم کو بھرپور سہارا دیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 113 رنز کی شراکت قائم کی۔آخری اوور میں میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا اور بھارت ہدف آخری گیند پر حاصل کیاآسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔بابر اور رضوان ناکامپاکستان کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گر گئی، بابر پہلی ہی گیند پر عرشدیپ کا شکار بن گئے۔بابر کے بعد شان مسعود کریز پر آئے، رضوان بھی بھارتی بولرز کے سامنے بجھے بجھے نظر آئے۔ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان بھی عرشدیپ کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 12 گیندوں پر 4 رنز بنائےرضوان کے بعد افتخار احمد میدان میں آئے اور شان مسعود کے ہمراہ پاکستان کی گاڑی کو دوبارہ پٹری پر ڈالنے کی کامیاب کوشش کی۔افتخاراحمد نے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی، انہوں نے اکشر پٹیل کو ایک ہی اوور میں 3 چھکے بھی لگائے۔شاداب کے بعد حیدر علی شان مسعود کا ساتھ نبھانے میدان میں اترے لیکن وہ 2 رنز ہی بناسکے۔ اس طرح 98 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم میدان بدر ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar