فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کا قتل، جلاؤ گھیراؤ، بدامنی کنٹرول سے باہر

Share

فرانسیسی وزارت داخلہ نے پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف فرانس کے بڑے شہروں میں ہونے والے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے لیے آنے والے گھنٹے فیصلہ کن قرار دے دیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں شاہراہوں پر 45 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لیے تمام آپشن زیر غور ہیں، دوسری جانب فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس اپنے پلیٹ فارم پر تمام حساس ویڈیوز کو بلاک کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے کئی شہروں میں احتجاج کے دوران 200 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس اب تک سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر چکی ہے۔واضح رہے کہ پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف فرانس کے بڑے شہروں میں احتجاج جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar