پنجاب کے مختلف شہروں میں عید کے دوسرے روز بارش سے موسم خوشگوار

Share

پنجاب کے مختلف شہروں میں عید کے دوسرے روز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔جھنگ، کمالیہ، گوجرہ، چکوال، ڈسکہ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar