میکسیکو میں شدید گرمی، 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

Share

میکسیکو میں شدید گرمی سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ زیادہ تر اموات ہیٹ سٹروک اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔وزارت صحت کے مطابق سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیوای ولیون میں ہوئی ہیں جبکہ میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجہ حرارت 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حکام نے کہاکہ زیادہ تراموات 18سے 24 جون کے درمیان ہوئی ہیں، ٹیکساس میں بجلی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، رواں موسم گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجہ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar