آصف زرداری دبئی روانہ، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

Share

سابق صدر اور پپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعےکراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔ سابق صدر دبئی میں چند روز قیام کرینگے اور دبئی میں ان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دبئی میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ روز دبئی پہنچے تھےنواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی، نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی خصوصی ملاقات متوقع ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar