
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔وزیرِ داخلہ حج کی سعادت حاصل کر کے 7 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے52رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں