بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر پاکستان کی سخت تشویش

Share

وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجیز فراہم کیے جانے کے منصوبوں پر گہری تشویش ہے اور ایسے اقدامات فوجی عدم توازن اور خطے میں اسٹریٹجک عدم استحکام کو بڑھا رہے ہیں۔ یہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حیران ہیں امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف قریبی تعاون کے باوجود بھارت کو شامل کیا گیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کی جانب سے جون کو پاکستان سے متعلق دیا گیا بیان بلاجواز، یکطرفہ اور گمراہ کن ہے اور یہ ذکر سفارتی آداب کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کے عوام اس جنگ میں اصل ہیرو ہیں۔ عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو بار بار تسلیم کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar