ایف آئی اے ، انٹرپول کی کارروائی، پولیس کو مقدمہ قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

Share

وفاقی تحقیقاتی ادارے اور انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے، ملزم منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم کامران حنیف کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، جسے ایف آئی اے امیگریشن نے منڈی بہاؤ الدین پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سےگرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar