عدالت سے مسلسل غیر حاضری، اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرنےکا حکم

Share

اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرنےکا حکم دے دیا۔ متنازع ٹوئٹ کیس میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کاحکم دیاوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔اعظم سواتی کو فرد جرم عائدکرنےکے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نےطلب کیا تھا تاہم وہ آج بھی پیش نہ ہوئے۔اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونےکا حکم دے دیا۔عدالت کے حکم پر اعظم سواتی کی رہائش گاہ، محلے اور عدالت کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار لگایا جائےگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar