
تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں ملاقات کی۔سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کا حال احوال دریافت کیا گیا اس کے علاوہ سیاسی حالات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئیکیمپ جیل میں ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، محکمہ داخلہ کی اجازت سے ملاقات ایڈمن بلاک میں کرائی گئی۔، کیمپ جیل میں ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا پرویز الٰہی کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی اور پاؤں سوجے ہوئے تھے، پرویز الٰہی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اس لیے ملنے گیا، ہمارے خاندان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی ہیں، چوہدری شجاعت سے میڈیا نے سوال پوچھا گیا کہ کیا پرویز الہی ق لیگ میں واپس آ رہے ہیں؟ جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہی ہیں۔