جناح ہاؤس حملے کی ملزمہ قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

Share

لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کوگرفتار کر لیا۔قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستاربھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث نکلیں،انوسٹی گیشن پولیس نے شمائلہ ستار کو لاہورسےگرفتارکرلیا ۔ وہ 9 مئی کوجناح ہاؤس کےباہرتوڑپھوڑ میں ملوث پائی گئیں، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو حراست میں لیا ، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پولیس نے جناح ہاؤس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کررکھا ہے۔واضح رہے کہ شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar