یونان کشتی واقعہ میں ملوث انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

Share

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان میں مبینہ طورپرکشتی کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے واقعے کو اندوہناک قراردیتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے عبدالاکبرچترالی نے نکتہ اعتراض پرکہاکہ یونان میں کشتی کے حادثہ میں مبینہ طورپر سینکڑوں پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی سمگلنگ کے تدارک کیلئے اب تک کیا گیاہے، اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔سپیکر کاکہنا تھا کہ یہ اندوہناک واقعہ ہے، انسانی سمگلنگ بھیانک جرم ہے، میں چاہوں گا کہ حکومت نوٹس لیں اورمکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپورکارروائی کرے۔واضح رہے کہ یونان کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ، اب تک 78 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 104 افراد کو بچالیا گیا۔کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیاہے۔یورپی حکام کی جانب سے اس سانحے کو بحیرہ روم کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar