
قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون دن 11بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے اور انہوں نے 58 تحائف حاصل کیے جو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئےخیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا