سندھ : میئرکے تمام 6 عہدوں پر پیپلز پارٹی کامیاب

Share

سندھ بھر میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی ہے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضیٰ وہاب، حیدرآباد میں کاشف شورو ، سکھر میں ارسلان شیخ اور میرپور خاص میں عبدالرؤف میئر منتخب ہوئے ہیں۔شہید بے نظیر آباد میں پیپلز پارٹی کے رشید بھٹی اور لاڑکانہ میں انور علی لوہر میئر منتخب ہوئے ہیںاس کے علاقے سندھ کی 36 میں سے31 میونسپل کمیٹیز میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے جب کہ 1 میں جی ڈی اےکا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔سندھ کی 22 میں سے 20 ضلع کونسلز میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔سندھ کی 141 ٹاؤن کمیٹیز میں سے121 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں،5 ٹاؤن کمیٹیز میں جی ڈی اے، ایک ٹاؤن کمیٹی میں آزاد اور ایک میں تحریک انصاف کا چیئرمین منتخب ہوا ہےسندھ کی 44 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں سے 27 میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں جب کہ سندھ کی 6 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں جماعت اسلامی کے اور 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تحریک انصاف کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar