شمالی وزیرستان: میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک2 زخمی ہوگئے

Share

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئےآئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ گولہ باردو برآمد کر لیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …