
پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویزالٰہی کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔گزشتہ شب طبیعت ناسازی کی شکایات پر انہیں لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش آنے پر کرپشن کیسز میں گرفتار چوہدری پرویزالٰہی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس جیل منتقل کردیا گیا چوہدری پرویز الٰہی 16 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔