ٹیوشن سے واپسی پرگیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

Share

حافظ آباد کے علاقے سوئیانوالہ میں انٹرمیڈیٹ جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی ہے ۔پولیس کے مطابق طالبہ کے والد کی مدعیت میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور سہولت کار 2 خواتین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بیٹی ٹیوشن سےگھر واپس آرہی تھی، ملزمان نے 2 خواتین کی مدد سے اسے اغوا کیا۔پولیس حکام کے مطابق طالبہ اور گرفتار ملزم کا ڈین این اے کرالیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar