
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، آزادجموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 189 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 22 ہزار 35 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، سابق صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے باغ آزادکشمیر کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ضیاءالقمر کو مبارک باد دی ہے