
وزارتِ داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو پاکستانی نژاد امریکی شہری خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دے دی۔خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام پر لاہور میں قید ہیں۔وزارتِ داخلہ نے قونصلر رسائی کی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا ہےامریکی قونصلیٹ لاہور کے حکام کو وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کے بعد خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالورز کررہے ہیں۔ خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں