وکیل کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔عدالت عالیہ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کیعدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 ہفتے میں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔خیال رہےکہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو ایک روز قبل ائیرپورٹ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔عبدالرزاق شر عمران خان کے خلاف سنگین غداری کےکیس میں درخواست گزار بھی تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر لگایا تھا اورکہا تھا کہ مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کیا جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar